ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / میچ اورسیریزہندجیتنے سے چندقدم دورہندوستان،انتظارایک دن بڑھا آسٹریلیاکی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی بکھرگئی،137رن پرآؤٹ جیت کیلئے 87 رن درکار، 19رن پرکوئی وکٹ نہیں،رویندر جڈیجہ کا بلے کے بعد گیندسے بھی

میچ اورسیریزہندجیتنے سے چندقدم دورہندوستان،انتظارایک دن بڑھا آسٹریلیاکی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی بکھرگئی،137رن پرآؤٹ جیت کیلئے 87 رن درکار، 19رن پرکوئی وکٹ نہیں،رویندر جڈیجہ کا بلے کے بعد گیندسے بھی

Mon, 27 Mar 2017 18:45:50  SO Admin   S.O. News Service

دھرم شالہ،27مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بارڈر۔گواسکر ٹرافی پر قبضے کو لے کر ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے چار میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹیم انڈیا نے اپنی گرفت کافی مضبوط کر لی ہے۔ پہلے دو دن دونوں ٹیموں کے درمیان زور دار جدوجہد دیکھنے کو ملی لیکن تیسرے دن کے کھیل میں ٹیم انڈیا پوری طرح حاوی نظر آئی۔ ایسا آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے کرشمائی کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوا۔

جڈیجہ نے 63 رنز بنانے کے بعد گیند سے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ اس میں فاسٹ بولر امیش یادو اور روی چندرن اشون کا بھی اہم تعاون رہا۔ دوسری اننگز میں پوری آسٹریلوی ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ رویندر جیڈجا، آر اشون اور امیش یادو نے تین تین وکٹ، تو بھونیشور نے ایک وکٹ لیا۔ ٹیم انڈیا کو یہ میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کرنے کے لئے 106 رنز کی ضرورت ہے، دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم انڈیا نے 19 رنز بنا لئے۔ مرلی وجے (6) اور لوکیش راہل (13) ناٹ آؤٹ رہے۔ہندوستان کو ابھی 87 رنز کی اور ضرورت ہے۔
آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں گلین میکسویل کے علاوہ کوئی بھی کنگارو بلے باز ٹک نہیں سکا۔ پہلی اننگز میں ہندوستان سے 32 رنز سے پچھڑنے کے بعد دوسری اننگز میں آسٹریلوی بلے بازی لڑکھڑا گئی۔ گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ میتھیو ویڈ 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر کوئی بھی بلے باز ٹک کر نہیں کھیل پایا۔

6 بلے باز تو دہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچے۔ امیش یادو نے ڈیوڈ وارنر کو 6 رن پر کیپر ساہا کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی، پھر بھونیشور کمار نے پہلی اننگز کے سنچری سازا سٹیو اسمتھ کو بولڈ کر دیا، اس کے بعد امیش نے میٹ رینش کو پویلین کی راہ دکھا کر آسٹریلیا ئی بلے بازی کو سختی سے جھٹکا دیا۔ دن کے کھیل میں لنچ سے ٹھیک پہلے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 300 رنز کے جواب میں ٹیم انڈیا کی پہلی اننگز 332 رنز پر سمٹ گئی۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو پہلی اننگز میں 32 رنز کی برتری ملی تھی۔

صبح کے سیشن تک ٹیم انڈیا پر غالب دکھائی دے رہی آسٹریلوی ٹیم چائے کے وقفے تک بکھر گئی اور دوسری اننگز میں اس کی بلے بازی پارہ پارہو گئی۔ چائے سے 92 رن پر پانچ وکٹ گنوا چکی کنگارو ٹیم کے لئے چائے کے بعد گلین میکسویل نے میتھیو ویڈ کے ساتھ 14 رنز جوڑے تھے کہ ان کو امپائر نے آر اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔ اصل میں انہوں نے اندر کی طرف آرہی گیند پر کوئی شاٹ آفر نہیں کیا اور وکٹوں کے سامنے پکڑے گئے۔ انہوں نے ڈی آرایس لیا لیکن ناکام ہوگئے۔ میکسویل نے 45 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اسکور میں 15 رنز اورجوڑے تھے کہ جڈیجہ نے پیٹ کمنس کو 12 رن پر رہانے کے ہاتھوں کیچ کراتے ہوئے ساتواں وکٹ لے لیا۔ 121 رنز پر ہی جڈیجہ نے آٹھواں جھٹکا بھی دے دیا۔امیش یادو نے نیتھن لیون کے طور پر نویں وکٹ حاصل کی۔ آخری وکٹ اشون نے لیا اور ہیزل وڈ کو اپنا تیسرا شکار بنایا۔


Share: